اسامہ کی رہائشگاہ سے ملنے والی کلاشنکوف عجائب گھر پہنچا دی گئی:پنیٹا

اسامہ کی رہائشگاہ سے ملنے والی کلاشنکوف عجائب گھر پہنچا دی گئی:پنیٹا
اسامہ کی رہائشگاہ سے ملنے والی کلاشنکوف عجائب گھر پہنچا دی گئی:پنیٹا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ویب ڈیسک) سی آئی اے کے سابق سربراہ اور امریکہ کے سابق وزیر دفاع لیون پنیٹا نے اپنی کتاب میں چند اہم اور دلچسپ انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ القاعدہ کے روح رواں اسامہ کا قد ناپنا ایک مسئلہ تھا اب اس کی نعش کسی کو نہیں ملے گی،اوباما کی تجویز پر دوسرا ہیلی کاپٹر بھیجا۔ اپنی کتاب میں لیون پنیٹا کا مزید کہنا تھا کہ عراق میں شروع ہونے والی نئی جنگ اب نجانے کب ختم ہوگی۔ ایک فوجی کے بدلے پانچ طالبان کمانڈروں کی رہائی کوئی منصفانہ فیصلہ نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ اسامہ کی رہائشگاہ سے ملنے والی کلاشنکوف سی آئی اے کے عجائب گھر میں پہنچادی گئی جبکہ انکی ایک بندوق امریکی نیول سیل کو بطور یادگار دی گئی۔ برآمد ہونے والے دو پستولوں میں سے ایک سی آئی اے کے مرکز برائے انسداد دہشت گردی جبکہ دوسری پینٹاگون کو بھیج دی گئی۔