آئی پیڈ پر تصاویر یا نقشہ بنانیوالی ”سٹائلس پنسل“ متعارف کر وادی گئیں

نیویارک (ویب ڈیسک) آئی پیڈ پر تصاویر بنانے والی ”سٹائلس پنسل“ متعارف کروا دی گئی ہیں ۔ ماہرین کے مطابق یہ پنسل خاص طور پر آرٹسٹ افراد کے لئے دلچسپی کا باعث ہوگی کیونکہ وہ آئی پیڈ کی سکرین پر اپنی انگلی کے بجائے پنسل کے استعمال سے کئی بھی تصویر یا نقشہ بنا سکیں گے۔ خیال رہے کہ یہ خاص پنسل آئی پیڈ میں موجود ایک آرٹ ایپ ”پیپر“ کے ساتھ استعمال کی جاسکتی ہے۔ اس پنسل سے آپ مختلف رنگوں میں مختلف تصاویر بناسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ تصویر میں رنگ بھرنا، شیڈنگ کرنا اور کوئی بھی سکیچ بنانا ممکن ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس پنسل کے آخری سرے کو بطور ”ربر“ بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یوتوں مارکیٹ میں آئی پیڈ، ٹیبلٹس اور سمارٹ فونز وغیرہ کے ساتھ استعمال ہونے والے کئی سٹائل موجود ہیں مگر پنسل سٹائلس کی کارکردگی سب سے متاثر کن ہے۔ خاص طور پر اس کا عام پنسل والا لک اسے صارفین کے لئے پسندیدہ رہا ہے۔