شاہ عبداللہ، مولانا سلیم، سراج الحق، ملالہ مسلم دنیا کی بااثر شخصیات میں شامل ہوگئیں

شاہ عبداللہ، مولانا سلیم، سراج الحق، ملالہ مسلم دنیا کی بااثر شخصیات میں ...
شاہ عبداللہ، مولانا سلیم، سراج الحق، ملالہ مسلم دنیا کی بااثر شخصیات میں شامل ہوگئیں

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم دنیا کی بااثر شخصیات میں سعودی عرب کے شاہ عبداللہ، مصر کے پروفیسر ڈاکٹر احمد محمد الطیفب، ایرانی روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای، مولانا سلیم اللہ خان، علامہ ساجد نقوی، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے نام بھی شامل کئے گئے ہیں۔ دی رائل اسلامک سٹڈی سنٹر عمان نے اپنی کتاب میں وفاق المدارس العربیہ کے سربراہ مولانا سلیم اللہ خان کا نام پہلے ، علامہ سید ساجد علی نقوی کا نام دوسرے اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا نام تیسرے نمبر پر درج کر لیا ہے ۔ واضح رہے کہ اس کتاب میں ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان، ڈاکٹر عامر لیاقت اور ملالہ یوسفزئی سمیت کئی پاکستانیوں کے نام بھی شامل ہیں۔ کتاب کے سرورق پر سعودی بادشاہ شاہ عبداللہ، مصر کے پروفیسر ڈاکٹر شیخ احمد الطیب اور ایرانی روحانی پیشوا آیت اللہ علی خامنہ ای سمیت 20 شخصیات کی تصاویر بھی شائع کی گئی ہیں۔ یہ سنٹر 2009ءسے اسلامی تحقیق پر کام کررہا ہے اور ہر سال اپنی رپورٹ مرتب کرتا ہے۔