قائم علی شاہ کی رخصتی کی تیاری ،مراد علی شاہ کے وزیر اعلیٰ بننے کا امکان

قائم علی شاہ کی رخصتی کی تیاری ،مراد علی شاہ کے وزیر اعلیٰ بننے کا امکان
قائم علی شاہ کی رخصتی کی تیاری ،مراد علی شاہ کے وزیر اعلیٰ بننے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( ویب ڈیسک)پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت نے موجودہ وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کی ناقص کارکردگی کے بعد صوبے کو ان کی جگہ نوجوان وزیر اعلی سندھ دینے کےلئے تمام تیاریاں مکمل کرلیں اور سابق وزیر اعلی سندھ سید عبداللہ شاہ کے صاحبزادے اور موجودہ مشیر خزانہ مراد علی شاہ صوبے کے نئے وزیر اعلی ہوسکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق دوہری شہریت کے حامل مراد علی شاہ نے اپنی غیر ملکی شہریت کو ختم کرا کر باقاعدہ سرٹیفیکیٹ حاصل کرلیا ۔ مراد علی کو سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 73 سیون سے رکن سندھ اسمبلی منتخب کرایا جائےگا ، اس حلقہ سے رکن اسمبلی عبدالبنی شاہ نے اتوار کو اپنی نشست سے استعفیٰ دیدیا تھا اور سپیکر سندھ اسمبلی سراج درانی نے چند گھنٹوں کے اندر ان کا استعفیٰ منظور کرلیا ۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت نے موجودہ وزیر اعلی قائم علی شاہ کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے نوجوان وزیر اعلی لانے کی تمام تیاریاں مکمل کرلیں اور مراد علی شاہ نئے وزیر اعلی سندھ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ مراد علی شاہ اپنے آبائی علاقے پی ایس 73 سہون سے الیکشن لڑیں گے ۔مشیر خزانہ مراد علی شاہ نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے دہری شہریت ختم کر دی ہے جس کا سرٹیفکیٹ موصول ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے آبائی علاقے پی ایس 73 سہون سے الیکشن لڑیں گا۔

مزید :

کراچی -