شیو سیناہندﺅں کی ’فیملی پلاننگ ‘کیخلاف میدان میں آگئی

شیو سیناہندﺅں کی ’فیملی پلاننگ ‘کیخلاف میدان میں آگئی
شیو سیناہندﺅں کی ’فیملی پلاننگ ‘کیخلاف میدان میں آگئی

  

لکھنو(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی ہندو انتہا پسند جماعت شیو سینا نے زیادہ بچے پیدا کرنے والے ہندوو¿ں کی مالی مدد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی جانب سے ان ہندو جوڑوں کو 21 ہزار روپے نقد دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن کے 10 یا اس سے زائد بچے ہیں جب کہ ایسے جوڑوں کو پیسوں کے علاوہ ایک سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے جس میں ہندوو¿ں کی آبادی بڑھانے کےلئے ان کی تعریف کی جائے گی۔ شیو سینا کے اس پروگرام کا مقصد بھارت میں ہندوو¿ں کی آبادی کو بڑھانا اور دوسرے مذاہب کے بڑھتے ہوئے اثر کو کم کرنا ہے۔

شیو سینا اتر پردیش کے صدر کا کہنا تھا کہ یکم نومبر سے فیملی پلاننگ کے خلاف بھی ایک تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔

مزید :

بین الاقوامی -