خورشید شاہ کے بیان پر ایم کیو ایم سے معذرت کرتا ہوں : خواجہ آصف

خورشید شاہ کے بیان پر ایم کیو ایم سے معذرت کرتا ہوں : خواجہ آصف
خورشید شاہ کے بیان پر ایم کیو ایم سے معذرت کرتا ہوں : خواجہ آصف

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر پانی و بجلی اور مسلم لیگ ن کے رہنماءخواجہ آصف کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ کی معذرت کے بعد معاملہ حل ہو جانا چاہیئے تھا اور اگر ابھی بھی نہیں ہوا تو میں ان کی جگہ معذرت کرتا ہوں۔سیاست میں مذہب کو نہیں لانا چاہیئے۔اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم میں برداشت کا فقدان ہے اور ہمارے ہاں معاملات پہلے ہی بہت خراب ہیں۔ایم کیو ایم سے خواجہ آصف نے درخواست کی کہ اس معاملے کو طول نہ دی جائے اور ملک کے لیے یہی بہتر ہے کہ معاملہ ختم کر دیا جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ اظہار رائے کے لیے بہترین فورم ہے اس لیے قومی معاملات کو یہاں زیر بحث لانا چاہیئے۔یاد رہے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے لفظ مہاجر کو گالی قرار دیا تھا جس پر متحدہ قومی موومنٹ نے سخت احتجاج کیا تھا۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -