دھرنے والوں کی انتخابی عمل میں شمولیت خوش آئند ہے: پرویز رشید

دھرنے والوں کی انتخابی عمل میں شمولیت خوش آئند ہے: پرویز رشید
دھرنے والوں کی انتخابی عمل میں شمولیت خوش آئند ہے: پرویز رشید

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ شاہراہ دستور پر کچھ لوگوں نے لشکر کشی کر کے ملک میں موجود حکومت کو بدلنے کی کوشش کی مگر عوام نے ان کو مسترد کر دیا اور جمہوریت کا ساتھ دیا یہی وجہ ہے کہ آج قتل و غارت گری کی دھمکیاں دینے والے انتخابی عمل کا حصہ بن رہے ہیں ۔ میڈیا سے بات چیت میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پہلے بھی 5 سال بعد ووٹ کے ذریعے ہی حکومت تبدیل ہوئی تھی اور اب دھرنے والوں نے انتخابی عمل میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے جو کہ خوش آئند ہے۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -