الطاف حسین سے توقع نہیں تھی کہ وہ سیاست میں مذہب کا استعمال کریں گے : اعتزاز احسن

الطاف حسین سے توقع نہیں تھی کہ وہ سیاست میں مذہب کا استعمال کریں گے : اعتزاز ...
الطاف حسین سے توقع نہیں تھی کہ وہ سیاست میں مذہب کا استعمال کریں گے : اعتزاز احسن

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماءاعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ الطاف حسین سے توقع نہیں تھی کہ وہ سیاست میں مذہب کا استعمال کریں گے، جبکہ خورشید شاہ نے اپنے بیان کی وضاحت اسی دن کر دی تھی۔اعتزاز احسن نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف بھی مہاجر ہیں لیکن انہوں نے کبھی نہیں کہا کہ وہ مہاجر ہیں۔ایم کیو ایم کو چاہیئے کہ وہ بڑے پن کا ثبوت دے اور معاملے کو ختم کرے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا بڑا مسئلہ گیس اور بجلی کی عدم فراہمی ہے اور ہمیں ان مسائل پر بات کرنی چاہیئے۔بہتر یہی ہے کہ کہ سیاسی معاملات کو مذہبی رنگ نہ دیا جائے۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -