سونے کی خاطر قبریں کھودنے والا انوکھا چور گرفتار

سونے کی خاطر قبریں کھودنے والا انوکھا چور گرفتار
سونے کی خاطر قبریں کھودنے والا انوکھا چور گرفتار

  

سکا بچے (نیوز ڈیسک)یورپی ملک مقدونیہ میں ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جو دولت کی ہوس میں اس قدر اندھا ہو گیا تھا کہ قبریں کھود کر مردوں کے سونے کے دانت چراتا تھا ،یہ 52سالہ شخص تیتووو شہر کے ایک بڑے قبرستان میں کئی سال سے چوکیدار کے فرائض سر انجام دےتا تھا ۔ پولیس کوجب قبروں کے کھدے ہونے کی اطلاعت موصول ہوئیں تو تحقیقات کا آغاز کردیا گیا اور بالآ خر یہ معلوم ہوا کہ قبرستان کی رکھوالی پر معمور چوکیدار ہی قبروں کی بے حرمتی میں ملو ث تھا پولیس نے جب اسے گرفتار کیا تو اس کے قبضے سے 12جبڑے اور 4سونے کے دانت برآمد ہوئے ۔تفتیش میں معلوم ہو ا کہ یہ مردوں کے سونے کے دانت اکھاڑ کر ہمسایہ ملک سربیا میں فروخت کر تا تھا ۔ پولیس نے قبروں کی بے حرمتی اور چوری کے الزامات کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیاہے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -