قومی اسمبلی میں کشمیرسے اظہار یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

قومی اسمبلی میں کشمیرسے اظہار یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور
قومی اسمبلی میں کشمیرسے اظہار یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے اجلاس میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے جس میں بھارت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ کشمیر میں جاری ظلم و بربریت کا فوری خاتمہ کرے اور قیام امن کی سنجیدہ کوششوں کا حصہ بنے جبکہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھے گا۔ یہ قرارداد وفاقی وزیر برائے امور کشمیر برجیس طاہر کی طرف سے پیش کی گئی ہے۔قرارداد میں کشمیریوں کے بلا جواز قتل عام کے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت اس سلسے میں موجود تمام کالے قوانین کا خاتمہ کرے اور تمام گرفتار رہنماؤں کو رہا کیا جائے۔ واضح رہے آج کشمیر پر بھارتی قبضے کو 67سال پورے ہو گئے ہیں جس پر آج کشمیر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -