پنجاب میں مفت اور لازمی تعلیم کا بل متفقہ طور پر منظور

پنجاب میں مفت اور لازمی تعلیم کا بل متفقہ طور پر منظور
پنجاب میں مفت اور لازمی تعلیم کا بل متفقہ طور پر منظور

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں صوبے بھر میں مفت اور لازمی تعلیم کا آئینی بل متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے جس کے بعد ہر نجی سکول پر لازم قرار دیا گیا ہے کہ وہ 10فیصدبچوں کو بالکل مفت تعلیمی سہولیات فراہم کریں جبکہ صوبے میں موجود تمام 16سال کی عمرتک کے بچوں کی تعلیم حکومت پنجاب کی ذمہ داری ہو گی۔ بل میں کہا گیا ہے کہ جو والدین اپنے بچوں کو تعلیم سے محروم رکھیں گے ان کو رعایتی سہولیات سے فائدہ اٹھانے کے لئے نا اہل قرار دے دیا جائے گا۔ واضح رہے یہ بل متفقہ منظوری کے بعد اب قانون کی حیثیت کر گیا ہے جس پر عملدآمد کروانا حکومت پنجاب کی ذمہ داری ہو گی۔دوسری جانب اسی اجلاس کے دوران وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف پر اظہار اعتماد کی قراداد کو بھی منظور کر لیا گیا جس کے بعد پنجاب اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -