وفاقی کابینہ کے’احتسابی ‘اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا

وفاقی کابینہ کے’احتسابی ‘اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا
وفاقی کابینہ کے’احتسابی ‘اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی طرف سے طلب کردہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ میڈیا کو آگاہ کیا گیا ہے کہ اب یہ اجلاس 28 اکتوبر بروز منگل کی بجائے 30 اکتوبر کو سہہ پہر اڑھائی بجے شروع ہو گا۔ واضح رہے اس اجلاس میں تمام وفاقی وزراءسے ان کی وزارت کی کاکردگی رپورٹ پیش کرنے کو کہا گیا ہے جس کی بنیاد پر ان کا احتساب کیا جائے گا اور کچھ وزراءکے قلمدان تبدیل کرنے یا ان کو فارغ کرنے ان کی جگہ نئے وزراءکو کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ بھی کیا جائے گا۔ حکوتمی ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کا یہ اجلاس ایک لمبے عرصے تک جاری رہے گا۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -