پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسوں سے مزید عالمی پابندیاں لگ سکتی ہیں: پرویز خٹک

پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسوں سے مزید عالمی پابندیاں لگ سکتی ہیں: پرویز خٹک
پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسوں سے مزید عالمی پابندیاں لگ سکتی ہیں: پرویز خٹک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ملک بھر میں پولیو کے خلاف جاری مہم کے باوجود پولیو کیسز کا مستقل طور پر سامنے آتے رہنا انتہائی تشویشناک عمل ہے اور اس وقت ضرورت ہے کہ ہم انسداد پولیو سے متعلق حکمت عملی کادوبارہ جائزہ لیں اور ضروری اقدامات کو ہنگامی بنیادوں پر عملی جامہ پہنائیں۔ پولیو سے متعلق ایک اہم اجلاس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ملک میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسوں کی وجہ سے پاکستان پر مزید عالمی پابندیاں لگ سکتی ہیں ، ہماری والدین سے بھی اپیل ہے کہ وہ پولیو ٹیموں کا اپنے گھروں میں پہنچنے کا انتظار نہ کریں بلکہ خود بچوں کو پولیو مراکز پر لے جا کرویکسی نیشن کروائیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -