متحدہ عرب امارات میں زندگی کس طرح گزاری جائے؟ غیر ملکیوں کے لئے انتہائی مفید معلومات

متحدہ عرب امارات میں زندگی کس طرح گزاری جائے؟ غیر ملکیوں کے لئے انتہائی مفید ...
متحدہ عرب امارات میں زندگی کس طرح گزاری جائے؟ غیر ملکیوں کے لئے انتہائی مفید معلومات

  

دبئی سٹی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ عرب امارات اور خصوصاً دبئی جنت نظیر سرزمین کی شہرت پا چکا ہے اور دنیا بھر سے لوگ یہاں سیر و سیاحت اور ملازمت و رہائش کے لیے آ رہے ہیں۔دبئی میں قیام کے متعلق چند اہم نکات کو ضرور ذہن میں رکھیں تاکہ آپ کسی مسئلے کا شکار نہ ہوں اور اس قیام سے بھرپور لطف اندوز بھی ہوں۔

1 :قیام

 اگر آپ متحدہ عرب امارات یا جی سی سی ممالک کے شہری ہیں تو آپ کو دبئی اور دیگر امارات میں رہائش کے لیے یو اے ای ریذیڈینس ویزا حاصل کرنا پڑے گا ۔یہاں ملازمت فراہم کرنے والی کمپنی بھی اس ویزے کا انتظام کر سکتی ہے۔آپ اس ویزے کی بنیاد پر بنک اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں،ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکتے ہیں ، کار کی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں اور PO Box حاصل کر سکتے ہیں۔

2 : لباس

مسلم تہذیب اور روایات کے مطابق لباس پہننا بہت ضروری ہے ۔مغربی طرز کے غیر مناسب لباس کو مقامی لوگ نا پسند کرتے ہیں۔

3 : ڈرائیونگ

یہاں ڈرائیونگ سڑک کے دائیں طرف کی جاتی ہے ۔رہائش کا ویزہ ملنے پر آپ اپنے وطن کے لائسنس کو یہاں کے لائسنس میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

4 : مے نوشی اور ڈرائیونگ

مے نوشی ڈرائیونگ کو یہاں سخت ترین جرائم میں شمار کیا جاتا ہے اور سخت سزائیں دی جاتی ہیں۔

5 : بینک اکاو¾نٹ کا استعمال

اگرچہ یہاں بنک کثرت سے کریڈٹ کارڈ اور دیگر مفت نظر آنے والی خدمات فراہم کرتے ہیں لیکن اکاؤنٹ  میں ایک مخصوص حد تک بیلنس رکھنا ضروری ہوتا ہے ۔اس سے کم رقم ہونے کی صورت میں جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے۔

6 : صحت کی سہولیات

اکثر کمپنیاں ملازمین کو صحت کی انشورنس فراہم کرتی ہیں لیکن یہ ضرور معلوم کریں کہ اس میں آپ کے بیوی بچے شامل ہیں یا نہیں۔زچگی کے لیے عموماً علیحدہ سے انشورنس فراہم کی جاتی ہے لہذا اسے ضرور یقینی بنائیں۔

7 : تعلیم

مختلف قسم کے سکولوں میں فیس اور سلیبس کا فرق ہے ۔ایسے سکول کا انتخاب کریں جس کا سلیبس پڑھنے کے بعد آپ کے بچے بعد میں اپنے ملک کے تعلیمی نظام میں کامیابی سے واپس جا سکیں۔

8 : بچت

زیادہ تر کمپنیاں بیرون ممالک سے آنے والے ملازمین کو پنشن کی سہولت نہیں دیتیں لہذا مستقبل کے لیے بچت ضرور کریں۔

9 : سفر

بیرون ممالک سے آنے والوں کو زیادہ سفر کرنا پڑتا ہے لہذا ایسی پیشکشوں اور ڈسکاؤنٹ  پر نظر رکھیں جو آپ کو سستے سفر کی سہولت دے سکتے ہیں۔مثلاً ایسے کریڈٹ کارڈ جو سستے فضائی سفر کو ممکن بنا سکتے ہیں۔

10 : سماجی تعلقات

متحدہ عرب امارات میں بغیر جائز رشتہ داری کے جنس مخالف کے ساتھ رہائش رکھنا غیر قانونی ہے ۔ خلاف ورزی کرنے والے کو ایک سال قید کے بعد ملک بدر کر دیا جاتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -