برف سے بنا دنیا کا سرد ترین ہوٹل

برف سے بنا دنیا کا سرد ترین ہوٹل
برف سے بنا دنیا کا سرد ترین ہوٹل

  

سویڈن (نیوز ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے اور شاندار ہوٹل کی تعمیر کے منصوبہ پر عملدرآمد ہو رہا ہے ،یہ ہوٹل برف سے تعمیرکیا جا رہا ہے جس میں دنیا کے حیران کن اور شاندار بیڈروم موجود ہیں۔ماہرین کے مطابق اس منصوبے میں برف سے بنے ہوٹل کے علاوہ ایک تھیٹر بھی بنایا جائے گا جو برف سے ہی بنا ہوگا اور اس کے کمرے انتہائی شاندار ہوں گے کیونکہ گرم موسم میں یہ ہوٹل پگھل جائے گا لہٰذا ہر سال لیپ لینڈ کے سرد علاقے میں تعمیر کیا جائے گا جو شمالی سویڈن کا منجمد علاقہ ہے۔اس ہوٹل کے کمروں کے ڈیزائن متعدد بین الاقوامی مندرجات سے منتخب کئے گئے ہیں مگر سویڈن کے بینی ایکمن کے اس ڈیزائن کی بنیاد پریوں کے ایک قصے پر ہے جس میں پانچ لوگ ایک پری کی تلاش میں ایک جادوئی جنگل میں جاتے ہیں۔ جسکاس جاروی جوآرکٹک سرکل کے 200کلو میٹر شمال میں واقع ہے کے شاندار ماحول میں اس ہوٹل کے کمرے متاثر کن آرٹ کا نمونہ ہوں گے جہاں سنسنی خیز موسم سرما کی تمام تر سرگرمیوں اور سویڈن کے کھانوں سے

لطف اندوز ہوا جا سکے گا اور اس شاندار مقام پر جانے والے مہمانوں کی دلچسپی کے لئے ہوٹل کے ارورا ہال میں ایک گنبدنما تھیٹر بھی تعمیر کیا جائے گا جہاں فن موسیقی، مزاح اور اوپیرا کے علا وہ ناظرین کی تفریح کا ممکنہ سامان مہیا ہوگا اس ہوٹل تک آسان رسائی کے لئے لندن کے ہتھیرو سے آئس ہوٹل تک براہ راست پرواز چلائی جائے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -