زمین کی حکومتی عہدیدار کو غیر قانونی منتقلی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے وزیر اعظم، آرمی چیف، سپریم کورٹ اور نیب کو خطوط ارسال

زمین کی حکومتی عہدیدار کو غیر قانونی منتقلی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے وزیر ...
 زمین کی حکومتی عہدیدار کو غیر قانونی منتقلی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے وزیر اعظم، آرمی چیف، سپریم کورٹ اور نیب کو خطوط ارسال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت برقرار رکھنے کے لئے کوشاں ادارے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے انکشاف کیا ہے کہ ساحل سمندر پر 600 ایکڑ کے قیمتی رقبے کو غیر قانونی طور پر ایک اہم حکومتی عہدیدار کو منتقل کر دیا گیا ہے ۔ اس ضمن میں ادارے نے وزیر اعظم، آرمی چیف، سپریم کورٹ اور نیب کو خطوط بھی ارسال کر دیئے ہیں تاکہ اس معاملے کی شفاف تحقیقات کی جا سکیں۔ تفصیلات کے مطابق ساحل سمند ر پر 600 ایکڑ سے زائد رقبے پر تیمر کے جنگلاتموجود ہیں جن کی مالیت اربوں روپے ہے۔ یہ زمین ڈی ایچ کریک کی ملکیت تھی جس کو چند سال پہلے محکمہ ریوینیو نے حکومتی عہدیدار کو منتقل کیا تھااور کاغذات میں جان بوجھ کر اس ساحلی زمین کو سمندر میں ڈوبنے سے تعبیر کیا گیا ۔ ذارئع کے مطابق اس غیر قانونی میگا پروجیکٹ میں اعلی شخصیات ملوث ہو سکتی ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -