جامعہ مسجد نئی دہلی کے امام کو زندہ جلانے کی کوشش

نیودہلی (نیوز ڈیسک) دہلی کی جامع مسجد کے امام سید احمد بخاری پر ایک بھارتی غنڈے نے اس وقت قاتلانہ حملہ کردیا جب وہ سجدے کی حالت میں تھے اور اُن پر تیل چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی لیکن محافظوں کی بروقت کارروائی پر گھناﺅنی سازش ناکام ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق امام احمد نماز مغرب کی امامت فرمارہے تھے کہ یہ شخص پیچھے سے حملہ آور ہوا اور اُن پر مٹی کا تیل انڈیل دیا اور اس کے بعد لائٹر جلا کر آگ لگانے کی کوشش کی۔ خوش قسمتی سے لائٹر بروقت نہیں جلا اور اسی دوران محافظوں نے اسے قابو کرلیا۔ امام احمد کا کہنا ہے کہ نماز سے پہلے یہ شخص مسجد میں موجود تھا اور اس نے ان سے مصافحہ بھی کیا تھا تاہم اس کے حلیے سے یہ نہیں لگتا تھا کہ یہ نماز کی ادائیگی کیلئے آیا ہے۔ حملہ آور کی عمر 34 سال ہے اور اسے پولیس کے حوالے کیا جاکا ہے۔ امام احمد کے بھائی طارق بخاری نے فوری طور پر ان کی سکیورٹی میں اضافے کی درخواست کی ہے۔