بھارت نے پاکستان کو پیشکش کردی

بھارت نے پاکستان کو پیشکش کردی
بھارت نے پاکستان کو پیشکش کردی

  

نیودہلی (نیوز ڈیسک) باتوں کی حد تک تو ساری دنیا کا لیڈر بننے میں ہمارا کوئی ثانی نہیں ہے لیکن حقائق یہ ہیں کہ پاکستان کو پولیو پر قابو پانے میں مکمل ناکامی پر ساری دنیا میں شرمندگی کا سامنا ہے اور آئے روز سرحدوں پر بلا اشتعال گولہ باری کرنے والا بھارت بھی یہ کہہ رہا ہے کہ پولیو ختم کرنے کیلئے پاکستان اس سے مدد لے لے۔ بھاری وزیر صحت ہرش وردھان نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت پولیو سے پاک ملک ہے اور پاکستان کو بھی اس خطرناک بیماری سے نجات حاصل کرنے میں مدد دینے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارتی تجربے سے فائدہ اٹھا سکتا ہے اور خصوصاً سماجی حلقوں کو اس مہم میں شامل کرکے مطلوبہ نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ بھارتی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان سے وائرس بھارت آنے کا خطرہ ہے جس کے پیش نظر سرحدوں پر حفاظتی اقدامات کرلئے گئے ہیں اور ان ممالک سے آنے والے ہر شخص کو پولیو ویکسینیشن کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ اگلے سال سے ان ممالک سے آنے والوں کو ویکسینیشن کے ٹیکے بھی لگائے جائیں گے۔

مزید :

بین الاقوامی -