سبزی خوروں کا خوفناک میلہ
بنکاک (نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں تہواروں کا رواج پایا جاتا ہے جس میں شرکت کر کے لوگ طرح طرح کے کھیل تماشوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں ۔تھائی لینڈ کے سب سے بڑے جزیرے فوکٹ پر بھی ایک سالانہ تہوار منعقد کیا جاتا ہے جیسے سبزی خوروں کا تہوار کہا جاتا ہے لیکن اس میں گوشت کی جتنی چیر پھاڑ کی جاتی ہے خود گوشت خور بھی اس کا تصور نہیں کر سکتے یہ چیر پھاڑ جانوروں کے گوشت کی نہیں بلکہ انسانی گوشت کی کی جاتی ہے۔یہاں شرکاءنو دن تک گوشت خوری سے مکمل پرہیز کرتے ہیں لیکن اس دوران اپنے گوشت کو انتہائی وحشیانہ اور جنونی طریقے سے نیزوں، بھالوں، تیروں، خنجروں اور دیگر نوکیلے اوزاروں سے چھیدتے ہیں اس خوفناک اور خونی تہوار کے مناظر کو لفظوں میں بیان کرنا نہ ممکن ہے البتہ مندرجہ ذیل تصاویروں سے اس کی وحشت کا اندازہ بخوبی ہو سکتا ہے۔یاد رہے کہ یہ جنونی حرکات کرتے ہوئے اب تک متعدد لوگ ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔