پنجاب میں ڈینگی کے 16 مزید کیسز ، تعداد 788 ہو گئی

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈینگی پر قابو نہ پایا جا سکا ۔پنجان میں مزید 16 کیسز سامنے آنے سے ڈینگی مریضوں کی کل تعداد 788 ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ڈینگی کے مزید 16 کیسز سامنے آگئے جس کے بعد ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 788 ہو گئی۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ان 16افراد کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔