وزیراعظم نوازشریف سے متحدہ قومی موومنٹ کا وفد کچھ دیر میں ملاقات کرے گا

وزیراعظم نوازشریف سے متحدہ قومی موومنٹ کا وفد کچھ دیر میں ملاقات کرے گا
 وزیراعظم نوازشریف سے متحدہ قومی موومنٹ کا وفد کچھ دیر میں ملاقات کرے گا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم نوازشریف سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیوایم کا وفداب سے کچھ دیر میں ملاقات کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کا وفد وزیراعظم ہاﺅس میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں نوازشریف سے ملاقات کرے گا ۔ذرائع کے مطابق یہ ملاقات صبح 11 بجے ہوگی جس میں ڈاکٹر فاروق ستار سمیت ایم کیوایم کے دیگر رہنما بھی شریک ہوں گے جبکہ ملاقات میں سندھ میں ترقیاتی پروگرام سمیت صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بھی گفتگو کی جائے گی۔

دوسری جانب سیاسی حلقے سندھ میں پیپلزپارٹی سے اتحاد ختم ہونے کے بعد ایم کیوایم کے وفد کی وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کو خاص اہمیت دے رہے ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -