مَردوں کیلئے بہترین ڈائٹ سامنے آگئی، اس طریقے پر عمل کریں اور تیزی سے جسم کی چربی پگھلائیں
لندن(نیوزڈیسک) اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو ہم آپ کو صرف چار ہفتوں میں تین کلو وزن کم کرنے کا ایسا ڈائٹ پلان بتائیں گے کہ آپ اسے آزمائیں بنا نہیں رہ سکیں گے۔اس پلان میں آپ کو کھانا پینے چھوڑنے کی بھی کوئی ضرورت نہیں بلکہ آپ کھانا بھی کھاتے رہیں گے ۔برطانوی ماہر غذاریہانون لیمبرٹ نے یہ پلان دیا ہے جس کی دنیا میں دھوم مچی ہوئی ہے۔اس طریقہ کو شروع کرنے سے پہلے آپ کو اپنی خوراک سے دودھ، روٹی،چینی اور الکوحل والے مشروبات مکمل طور پر چھوڑنے ہوں گے۔آئیے آپ کو بھی اس سے آگاہ کرتے ہیں۔
پہلا دن(پیر)
ناشتہ
آپ کو ناشتہ میں پروٹین شیک کا استعمال کرنا ہے۔
ایک سکوپ پروٹین پاﺅڈر
30گرام جو
برف کے ٹکڑے
ایک تہائی باداموں کا دودھ
تمام اجزاءکوبلینڈ کریں اور پی لیں۔
دوپہر کا کھانا
ایک مرغی کا سینا
آدھا کپ مختلف سبزیاں جیسے کھیرے،بند گوبھی،کھمبیاں اور پیاز
ایک چمچ سرکہ
سبزیوں اور مرغی کو زیتون کے تیل میں فرائی کریں اور گل جانے پر نوش فرمائیں۔
رات کا کھانا
گوشت کا ٹکڑا
آدھ کپ کھمبیاں اور دو چمچ پسی ہوئی پیاز
مصالحہ جات
کھمبیوں اور پیاز کو ہلکا براﺅن کریں اور اس میں گوشت کا گلا ہواٹکڑا ڈال کر کھائیں۔
دوسرا دن(منگل)
ناشتہ
گورمے کھمبیاں
آدھ کپ کھمبیوں میں پیاز اور ہری پیاز باریک کرکے ڈالیں
دو چمچ کاٹیج چیز
چیز کو سبزیوں کے ساتھ دو سے تین منٹ مائیکروویو کریں اور ناشتے میں کھائیں۔
لنچ
ہتھیلی کے سائز جتناچکن
دو بڑے چمچ پسی ہوئی پیاز اور کٹے ہوئے آم ایک کپ
چار بڑے چمچ پانی اور تھوڑی سی مرچ
سوکھا دھنیا
ایک کپ مکس سبزیاں
چکن اور سبزیوں کوپکائیں اور پھر اس میں سرکہ،نمک،مرچ ڈال کرپکائیں اور پھر آم شامل کریں۔اس پکوان کو سلادکے ساتھ نوش کریں۔
ڈنر
ہتھیلی کے سائز کا بیف کا ٹکڑا
آدھ کپ مشرومزاور ایک پیاز باریک
ایک بڑا چمچ مصالحہ جات(لہسن اور سرخ مرچ)
ایک چمچ سرکہ اور ایک ایک چمچ مکس سبزیاں(اوپر بتائی گئیں)
ایک چھوٹا چمچ مائینیز
مشرومز اور پیاز کو ایک بڑے چمچ ناریل کے تیل میں فرائی کریں،اب مصالحہ جات اور سرکہ ڈالیں۔
اب اسے سلاد اور براﺅن چاولوں(50گرام)کے ساتھ کھائیں۔
تیسرا دن(بدھ)
ناشتہ
پروٹین پاﺅڈراور 60گرام جو
بادام کا دودھ
جو کو ہلکی آنچ پر پکائیں اور اس میں دودھ ڈالیں اور ساتھ ہی ایک سکوپ پروٹین پاﺅڈرڈال کر پکائیں اور میوہ جات ڈال کر کھائیں۔
لنچ
ہتھیلی کے سائز کا چکن
ایک کپ سبز پتے سلاد
ایک چمچ مرچ
لہسن اور دو چمچ مسٹرڈ پاﺅڈر
چکن کو فرائی کریں اور اس میں مصالحہ جات ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔اب سلاد کے ساتھ نوش فرمائیں۔
ڈنر
ہتھیلی کے سائز کا گوشت کا ٹکڑا
دو کپ مشرومز
تمام چیزوں کو ناریل کے تیل میں پکنے تک فرائی کریں اور کھائیں۔
چوتھا دن(جمعرات)
ناشتہ
دو انڈوں کو پھینٹ کر اس میں پیاز اور ٹماٹر ملاکر کھائیں۔
لنچ
ماچس کی ڈبی کے سائز کا چیز(پنیر)
ایک کپ مشرومز
دولہسن کی توڑیاںاور مصالحہ جات
مشرومز کو مصالحہ جات کے ساتھ پکائیں اور اس کے اوپر پنیر چھڑکیں اور 15منٹ تک بیک کریںاور نوش کریں۔
ڈنر
دومچھلی کے کتلے
ایک انڈہ
ایک لہسن کی توڑی اچھی طرح باریک کی ہوئی
ایک چمچ کری پاﺅڈر اور مصالحہ جات
تمام چیزوں کو ملاکراس میں انڈہ ڈالیںاور200ڈگری پر 20منٹ تک پکائیں۔اور پک جانے پر نوش کریں۔
پانچواں دن(جمعہ)
ناشتہ
تین انڈے
تھوڑی سی پالک
انڈوں کو نمک مرچ ڈال کر فرائی کریں اور اس پر پالک چھڑک کر کھائیں۔
لنچ
ہتھیلی کے سائز کا چکن
ایک چمچ کڑی پاﺅڈر
ایک آڑو باریک کٹا ہوا
دو چمچ باریک پیاز
پیاز اور چکن کو ڈال کر فرائی کریں اور اس میں مصالحہ جات ڈالیں۔اب اس میں آڑو ڈالکر پکائیں اور نوش کریں
ڈنر
ایک چھوٹا ٹماٹر،سبز مرچ،پیاز، مشرومز اور پالک
30گرام کاجو
تمام اشیاءکو پکائیں اور کھائیں۔
چھٹا دن(ہفتہ)
ناشتہ
ایک انڈہ
ایک سکوپ پروٹین
30گرام آٹا اور 100گرام گریک دہی
تمام اجزاءکو ملاکر پکائیں اور نوش کریں۔
لنچ
ماچس کے سائز کا موزریلا چیز
پیسا ہو دھنیا
ایک لہسن کی توڑی باریک کٹی ہوئی
ایک بڑا چمچ مائینز
ابلی ہوئی براکلی اور ٹماٹر
تمام اجزاءکو مائیکرویو کریں اور پگھلنے پر سبزیوں کے ساتھ کھائیں۔
ڈنر
ہتھیلی کے سائز کا چکن
دولہسن کی توڑیا باریک،نمک،اور دو چمچ کری پاﺅڈر
آدھ کپ آم
ایک کپ مشرومز،پیاز،پالک
چکن کو فرائی کرکے اس میں سبزیاں ڈال کر پکائیں اور آخر میں آم ڈالیں اور براﺅن چاولوں کے ساتھ کھائیں۔
ساتواں دن(اتوار)
ایک کپ دہی میں دارچینی پسی ہوئی ڈالیں اور اس میں ایک سکوپ پروٹین پاﺅڈر کا ڈال کر کھائیں۔
لنچ
دوانڈے
ماچس کے سائز کا موزریلا چیز
ایک لہسن کی توڑی باریک کٹی ہوئی،نمک اور مرچ
آدھا کپ پالک
آدھا کپ سلاد
تمام اجزاءکو مکس کریں اور اوون میں رکھ کر پکائیں۔سلاد کے ساتھ اسے کھائیں۔
ڈنر
ایک چکن کو روسٹ کریں اور اس پر مصالحہ جات ڈال کر کھائیں۔
نوٹ:
ہر کھانے کے دوران 5گھنٹوں کا وقفہ رکھیں اور اس دوران کوئی پھل کھالیں۔