’یہ تختہ استعمال کرکے میں نے روح بلانے کی کوش کی تو جواب آیا تمہارا باپ مرنے والا ہے، پھر اگلے ہی ہفتے۔۔۔‘ نوجوان نے ایسی بات سنادی کہ جان کر آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہوجائیں

’یہ تختہ استعمال کرکے میں نے روح بلانے کی کوش کی تو جواب آیا تمہارا باپ مرنے ...
’یہ تختہ استعمال کرکے میں نے روح بلانے کی کوش کی تو جواب آیا تمہارا باپ مرنے والا ہے، پھر اگلے ہی ہفتے۔۔۔‘ نوجوان نے ایسی بات سنادی کہ جان کر آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہوجائیں

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اویجا بورڈ (Ouija Board)ایک ایسی تختی ہے جس پر حروف تہجی اور ہندسے لکھے ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ ایک دل کی شکل کی تختی بھی ہوتی ہے جس کے پتلے سرے پر سوراخ ہوتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ چیز روحوں سے بات کرنے اور مستقبل کی پیش گوئیوں کے لیے بنائی گئی ہے، اس سے کوئی سوال کیا جائے تو تختی خودبخود حروف پرپھرنے لگتی ہے اوراس کا سوراخ مختلف حروف پر جا کر باری باری رکتا ہے۔ ان حروف کو جوڑ کر آپ جواب حاصل کر سکتے ہیں۔کئی انگریزی فلموں میں بھی آپ نے اس کا استعمال دیکھا ہو گا۔ ان مفروضات کی صداق کوئی حتمی بات نہیں مگر بحث و مباحثے کی سماجی ویب سائٹ ریڈٹ پر دو تھریڈ چل رہے ہیں جن میں لوگ اپنے اویجا بورڈ کے استعمال کے ہولناک تجربات شیئر کر رہے ہیں۔زیادہ تر صارفین کے تجربات ایسے خوفناک ہیں کہ انہوں نے اس کے بعد اویجا بورڈ کو ہاتھ بھی نہیں لگایا۔

”اس شخص کو 1500 سال کیلئے جیل میں ڈال دو“ عدالت نے شرمناک ترین جرم پر ایک باپ کو سزا سنا دی، تفصیلات جان کر آپ کا دل بھی دہل جائے گا

برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ایک صارف نے لکھا ہے کہ ایک بار میرا والد اور اس کا دوست اویجا بورڈ کے ساتھ کھیل رہے تھے۔ وہ دونوں ہی اس بات پر یقین نہیں رکھتے تھے کہ اس بورڈ میں کوئی غیرمرئی طاقت ہوتی ہے۔پھر اچانک اس بورڈ نے میرے والد کے دوست کے متعلق ایک پیش گوئی کر دی۔ بورڈ نے بتایا کہ اس کا والد جلد ہی مر جائے گا۔ اس پر میرے والد کا دوست خوفزدہ ہو گیااور اس نے بورڈ کے ساتھ کھیلنا بند کر دیا۔ لیکن اگلے ہی ہفتے اس کے والد کی ایک کار سے ٹکر ہوئی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ تب سے میرے والد کا دوست اویجا بورڈ سے بہت ڈرتا ہے اور اسے ہاتھ بھی نہیں لگاتا۔

ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ میں اس وقت 13سال کا تھا ایک رات کے لیے اپنے دوست کے ہاں ٹھہرا ہوا تھا۔میں، میرا دوست اور اس کی بہن اویجا بورڈ کے ساتھ کھیل رہے تھے۔ ہم یہ سب محض تفریح طبع کے لیے کر رہے تھے لیکن پھر اچانک بورڈ سے اچانک پیغام ملا کہ ”میں تمہیں کھڑکی سے دیکھ سکتا ہوں۔“پھر پیغام ملا کہ ”میں تمہیں اس کی آنکھوں کے ذریعے دیکھ سکتا ہوں۔“ہم اس وقت گھر کے تہہ خانے میں تھے اور اس میں صرف ایک چھوٹی سی کھڑکی تھی۔کھڑکی کے باہر گھر کا پچھواڑہ تھا جس میں درخت تھے جنہیں ہم کھڑکی سے دیکھ سکتے تھے۔ ہم نے اسے مزید سوال پوچھے اور اس نے ایک جواب دیا کہ ”میں کار کے نیچے ہوں۔“ہم نے ایک لائٹ اٹھائی اور کار کے نیچے دیکھنے کے لیے باہر نکل کھڑے ہوئے۔ جب ہم نے کار کے نیچے دیکھا تو وہاں ایک بہت بڑی سیاہ رنگ کی بلی بیٹھی غصیلی آوازیں نکال رہی تھی۔ہم دوڑ کر واپس اندر آ گئے۔ اسی وقت بجلی چلی گئی اور پورے گھر کی بتیاں بجھ گئیں۔ہم اس عجیب و غریب بلی کو دیکھ کر پہلے ہی خوفزدہ تھے، اس پر بجلی جانے سے اور ڈر گئے۔ چند منٹ بعد بجلی آ گئی۔ ہم تینوں میں سے کوئی بھی اس رات خوف کے باعث سو نہ سکا۔ ہم صبح تک جاگتے رہے اور اس کے بعد کبھی اویجا بورڈ کو ہاتھ نہیں لگایا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس