انسانیت کے دُشمنوں کے خاتمے کے دن قریب ہیں

انسانیت کے دُشمنوں کے خاتمے کے دن قریب ہیں

مکرمی!سریاب روڈ کوئٹہ پولیس ٹر نینگ سنٹرمیں دھماکے کا انتہائی دُکھ ہوا جس میں بہت سے اہلکار شہید اور زخمی ہوئے۔ نہ جانے یہ دہشت گرد کیسے لوگ ہیں جو انسانیت کے دشمن بنے ہوئے ہیں اور بے گناہ افراد کو نشانہ بنانے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ پوری قوم، حکومت اور مسلح افواج کے دہشت گردی کے خلاف حوصلے بلند ہیں اور ہم سب دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے پر عزم ہیں۔ وطن عزیز میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آپریشن ضرب عضب بہت کامیاب رہا ہے۔اس سے پہلے دہشت گردی کے حوالے سے ملک کی صورت حال یہ تھی کہ ملک دہشت گردقوتوں کے محاصرہ میں تھا لیکن اب دہشت گرد محاصرہ میں ہیں اور ایسے علاقے جہاں برسوں حکومت کی رٹ قائم نہیں ہوسکی تھی اب حکومتی رٹ بحال کردی گئی ہے۔ دہشت گردوں کے خاتمہ کے دِن بہت قریب ہیں اور ان کی باقیات بھی جلد انجام کو پہنچ جائیں گی(محمد ارشد ساہیوال)

مزید : اداریہ