خانیوال:تھانہ چھمب کلاں کے قریب 2ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

خانیوال:تھانہ چھمب کلاں کے قریب 2ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
خانیوال:تھانہ چھمب کلاں کے قریب 2ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

  

خانیوال(مانیٹرنگ ڈیسک)تھانہ چھمب کلاں کی حدود میں 2ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

دنیا نیوز کے مطابق تھانہ چھمب کلاں کی حدود میں 2ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے ہیں،پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ڈاکو سگے بھائی اور پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھے،مرنے والے ڈاکوﺅں سے 2کلاشنکوف،ایک رپیٹر ،ایک پستول اور نقدی برآمد ہوئی ہے،ڈاکوﺅں کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

مزید : خانیوال