پاکستان میں کاروباری ماحول بہتر ہوگیا ، رینکنگ میں 4درجے بہتری :عالمی بینک

پاکستان میں کاروباری ماحول بہتر ہوگیا ، رینکنگ میں 4درجے بہتری :عالمی بینک

 کراچی(این این آئی)عالمی بینک کی ڈوئنگ بزنس رپورٹ 2017 میں بہتری لانے والے 10 ممالک میں اس سال پاکستان بھی شامل ہوگیاہے، پاکستان کی رینگنگ میں 4 درجے کی بہتری بھی ہوئی ہے۔عالمی بینک کی ڈوئنگ بزنس رپورٹ کے مطابق پاکستان 144 ویں نمبر پر آگیا ہے، گزشتہ سال پاکستان کا رینک 138 واں تھا، پاکستان نے پراپرٹی ٹرانسفر اور کراس باڈر تجارت کے شعبے میں بہترکارکردگی دکھائی ہے، قرضوں کا حصول بھی پاکستان میں آسان ہوا ہے ۔عالمی بینک کے مطابق اب بھی مقامی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں کچھ مشکلات کا سامنا ہے، ان میں بجلی کا حصول اور معاہدہ پر عمل درآمد شامل ہے۔پاکستان نے ٹیکس کے شعبے میں کافی بہتری کی ہے لیکن اب بھی معاشی اصلاحات جاری رکھنا ہونگی، جو روزگار اور معاشی ترقی میں اضافے کا باعث بنیں گی۔وزارت خزانہ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستان رپورٹ کے مطابق اصلاحات کرنے والے 10 صف اول کے ممالک میں بھی شمار کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں رپورٹ میں پراپرٹی ٹرانسفر میں اصلاحات کرنے بیرونی تجارت کو آسان بنانے کے حوالے دیئے گئے ہیں۔

مزید : کامرس