ایمریٹس نے بزنس کلاس لاؤنجز میں تزئین و آرائش کا بڑا کام مکمل کرلیا

ایمریٹس نے بزنس کلاس لاؤنجز میں تزئین و آرائش کا بڑا کام مکمل کرلیا
 ایمریٹس نے بزنس کلاس لاؤنجز میں تزئین و آرائش کا بڑا کام مکمل کرلیا

  

لاہور(پ ر)دنیا کی صف اول ایئرلائن کی ایمریٹس نے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بزنس کلاس لاؤنج میں تزئین و آرائش کا بڑا کام مکمل کرلیا ہے۔ اس کام کو مکمل کرنے میں 2 سال لگے جس پر ایک کروڑ 10 لاکھ ڈالر لاگت آئی اور یہ ایئرلائن کی جانب سے اپنی خدمات میں بہتری اور اپ گریڈنگ میں مسلسل سرمایہ کاری کا حصہ ہے تاکہ سفر کو رواں اور قابل تفریح بنایا جائے۔ ایمریٹس کے بزنس کلاس لاؤنج میں مختلف امتیازی تصور کے ساتھ ایمریٹس کے معزز صارفین وسیع لاؤنج سہولیات سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ یہاں جدید ترین فوڈ اور منفرد بیوریج ہمہ اقسام کے ذائقے کا خیال رکھتے ہیں ۔ اس میں بزنس کلاس مسافر کوسٹا کوفی کی شراکت داری کے ساتھ برسٹا ذائقے سے روشناس ہوسکتے ہیں اور واس واٹر کے ساتھ ہیلتھ مرکز کی صحت مندانہ سہولیات سمیت دیگر خدمات سے بھی مستفید ہوسکتے ہیں۔ مزید یہ کہ بزنس کلاس لاؤنج کے اندر سات دیگر مقامات پر کھانوں کی سہولیات شامل ہیں جہاں پر موجود کھانے شیفس کی جانب سے اسی وقت تیار کئے جاتے ہیں ، ان کے علاوہ وہاں دیگر مشروبات بھی ہیں۔ لاؤنج کے اندر تمام اقسام کے کھانوں اور مشروبات کی سہولت ایمریٹس کے فرسٹ کلاس اور بزنس کلاس مسافروں کے ساتھ ساتھ ایمریٹس اسکائی ورڈز پلاٹینیم، گولڈ اور سلور اراکین کے لئے بھی اعزازی ہے۔

ایمریٹس کے بزنس کلاس میں آنے والے صارفین کوسٹا کوفی برسٹاز کے تیارکردہ مشروبات سے طبیعت بحال کرسکتے ہیں جبکہ 24 گھنٹے انواع اقسام کی پیسٹریز کی فراہمی بھی شامل ہے ۔ کافی بار میں مسافر منفرد ذائقے موچو اٹالیہ اسپریس بلینڈ سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ مسافروں کے لئے فلیگ وائٹ کی آئس کافی کے ساتھ کیپوکنوز اور کیفے لیٹس کے ذائقے بھی دستیاب ہیں۔

مزید : کامرس