وزیر اعلیٰ پنجاب کی گائیڈ لائن میں پراونشل کو آپریٹو بنک تیزی سے ترقی کر رہا ہے،وزیرکو آپریٹو ملک اقبال چنڑ

وزیر اعلیٰ پنجاب کی گائیڈ لائن میں پراونشل کو آپریٹو بنک تیزی سے ترقی کر رہا ...

لاہور(اے پی پی )صوبائی وزیرکو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی گائیڈ لائن میں پراونشل کو آپریٹو بنک تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔پی پی سی بی ایل ملک کا واحد شیڈولڈ بنک ہے جو کاشتکاروں کو نہایت آسان شرائط پر ان کی فصلوں کی پیداوار کے لئے زرعی کوآپریٹو سوسائٹیوں کے ذریعے قرضہ جات فراہم کر رہا ہے۔ کاشتکاروں میں کوآپریٹو بنک نے 2016-17ء کے لئے 12.500ملین روپے کا ہدف مقرر کیا تھا۔مگر یہ ہدف 30ستمبر2016ء تک1556ملین روپے سے کراس کر چکا ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر فعال قرضہ جات کی مد میں یکم جولائی 2015 ء تا29ستمبر2016ء تک 1289.42ملین روپے کے بقایا جات وصول کئے۔انہوں نے کہا کہ بنک نے فصل خریف 2016ء کی مد میں 9407 کو آپریٹو سوسا ئٹیوں کے17616 ممبران میں ایک ارب71کروڑ99لاکھ 70 ہزار 351 روپے کے قرضہ جات جاری کئے جبکہ فصل ربیع 2015-16 ء کی وصولی کی مد میں98.87 فیصد کے حساب سے ایک ارب75کروڑ 40 لاکھ37ہزار60 روپے کی وصولی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی بنک کے واجبات کی وصولی کر کے ادارے کو مضبوط بنانا اولین ترجیح ہے۔بنک کسان کی فلاح و بہبود میں مثالی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کے جن افسران کی ریکوری پوزیشن بہترہے انہیں تعریفی اسناد اور انعام سے نوازا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ افسران و اہلکاران کی ترقی کا عمل کارکردگی سے مشروط ہے۔ غیر تسلی بخش ریکوری کا مظاہرہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت اقدامات عمل میں لا رہے ہیں۔

مزید : کامرس