ٹیٹرا پیک نے گلف فوڈ مینوفیکچرنگ نمائش میں جدید سہولیات کا اعلان کردیا
لاہور(پ ر) دنیا کی صف اول کی پیکیجنگ اور پروسیسنگ سہولیات فراہم کرنے والے ادارے ٹیٹرا پیک (Tetra Pak)نے مشرق وسطیٰ اور افریقہ کی سب سے بڑی فوڈ مینوفیکچرنگ، پروسیسنگ اور پیکیجنگ انڈسٹری کی نمائش گلف فوڈ مینوفیکچرنگ برائے 2016 میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔ دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں منعقد ہونے والی یہ تین روزہ نمائش 7 نومبر تا 9 نومبر جاری رہے گی۔ اس خطے میں پاکستان سمیت 49 ممالک کے آپریشنز کے ساتھ ٹیٹرا پیک کا گلف فوڈ مینوفیکچرنگ نمائش میں شرکت کا ایک دیرپا تعلق ہے۔ رواں سال کمپنی کااسٹال 570 اسکوائر میٹر پر محیط ہوگا جو نمائش میں سب سے بڑے اور سب سے زیادہ نمایاں اسٹالوں میں سے ایک ہوگا۔
، اس سے خطے میں ٹیٹرا پیک کے عزم کی پر زور تائید ہوتی ہے۔فیوچر ریڈی (Future Ready)کے موضوع کے تحت کمپنی اپنے ملٹی میڈیا اسٹینڈ پر جدید ترین سہولیات اور خدمات کی نمائش کریگی ۔ اس نمائش میں پاکستان سے بھی مختلف فوڈ و بیوریجز کمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔ پاکستان میں پیکجڈ سامان کی طلب میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ خطے میں پیکجڈ فوڈ کی برآمد کے بھی بھرپور مواقع ہیں۔ گلف فوڈ مینوفیکچرنگ جیسی نمائشوں سے مقامی کاروبار کو انڈسٹری میں نئے رجحانات سے آگہی ملتی ہے جس کی بدولت انہیں اپنا کاروبار پھیلانے میں مدد ملتی ہے۔