فلپ مورس انٹرنیشنل کا اعزاز، مسلسل تیسری مرتبہ ما حولیاتی تبدیلی کیلئے بہترین کردار ادا کرنے پر گلوبل لیڈر کے طور پر تسلیم

فلپ مورس انٹرنیشنل کا اعزاز، مسلسل تیسری مرتبہ ما حولیاتی تبدیلی کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)فلپ مورس انٹرنیشنل (پی ایم آئی )کوگزشتہ روز مسلسل تیسری مرتبہ ما حولیاتی تبدیلی کے حوالے سے بہترین کردار ادا کرنے پر گلوبل لیڈر کے طور پر تسلیم کیا گیاہے ۔ گرین ہاؤس گیس کا اخراج کم کرنے اور ماحولیاتی تبدیلی میں تخفیف کے حوالے سے کمپنی سی ڈی پی کی کلائمیٹ اے لسٹ میں شامل ہو گئی ہے۔ سی ڈی پی (کاربن ڈسکلو ژ ر پراجیکٹ ) عالمی شہرت یافتہ ادارہ ہے جو دنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلی کے سلسلے میں کام کر رہا ہے۔ ہزاروں کاروباری ادارے سی ڈی پی
کو اپنی سالانہ کلائمیٹ ڈسکلوژررپورٹ پیش کرتے ہیں ۔ فلپ مورس انٹر نیشنل سر فہرست9 فیصد کارپوریشنوں میں شامل ہے جو اے لسٹرز کہلاتی ہیں۔ واضح رہے کہ سی ڈی پی کی کلائمیٹ چینج رپورٹ 100 ٹریلین امریکی ڈالر اثاثوں کے حامل 827 انوسٹرز کی درخواست پر پیش کی جاتی ہے۔ ان نتائج پر اظہار خیال کرتے ہوئے فلپ مورس انٹر نیشنل کے ماحولیاتی پائیداری کے سربراہ اینڈی ہیرپ نے کہا ہے کہ سی ڈی پی اے لسٹ میں ایک بار پھر شامل ہونا ہمارے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے ۔ہم مستقبل میں بھی گلوبل وارمنگ کی شدت کم کرنے کیلئے اپنا موثر کردار ادا کرتے رہیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ کمپنی نے 2010 سے اب تک اپنے آپریشنز میں کاربن ڈائی اوکسائیڈ کو 200,000 ٹن تک کم کر دیا ہے۔

آئندہ بھی پائیدارار تمباکو کی پیداوار اور ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔انھوں نے بتایا کہ اگلے سال کمپنی ماحولیاتی سائنس کے ضمن میں اپنے نئے اہداف کا اعلان کرے گی ۔

مزید :

کامرس -