نوماہی کے اختتام پر ایم سی بی بینک کی مالیاتی کارکردگی کا اعلان

نوماہی کے اختتام پر ایم سی بی بینک کی مالیاتی کارکردگی کا اعلان

[لاہور(پ ر) میاں محمد منشاء کی زیر صدارت ایم سی بی بینک لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس 26 اکتوبر،2016 کو منعقد ہوا تاکہ 30 ستمبر،2016 کو اختتام پذیر ہونے والی نوماہی مدت کے لیے بینک کی کارکردگی پر نظر ثانی اور مالیاتی گوشواروں کی منظوری دی جائے۔ایم سی بی بینک لمیٹڈ نے منافع قبل از ٹیکس (پی بی ٹی) اور منافع بعد از ٹیکس (پی اے ٹی) بالترتیب 29.2 ارب روپے اور 17.4 ارب روپے بیان کیا۔ بینک کی نیٹ مارک اپ آمدن گذشتہ سال کے مماثل مدت پر 8.9 فیصد کمی سے 33.7 ارب روپے بیان کی گئی۔ گراس مارک اپ آمدن کی مد میں بینک نے 9.7 ارب روپے کی کمی ظاہر کی ہے جو کہ خاص طور پر سود کی شرح میں تبدیلی کے مطابق سرمایہ کاری اور پیشگیوں پر منافع میں کمی کی وجہ سے ہے۔

تاہم جب گذشتہ سال کے مماثل مدت سے موازنہ کیا گیا تو پیشگیوں میں 15.6 ارب روپے اضافہ ہوا اور سرمایہ کاری میں 30.9 ارب روپے کی کمی ہوئی۔ سود کی ادائیگیوں کے سلسلے میں، کم از کم ڈیپازٹ کی شرح میں کمی کے ساتھ ساتھ زیادہ لاگت کے ڈیپازٹ میں متواتر کٹوتی ، فنڈز کی قیمت میں اہم کمی کا باعث بنی۔

نان مارک اپ آمدن کے زمرے میں، بینک نے فیس، کمیشن اور منافع (کیپٹل گین) سے فراہمی کے ساتھ 11.9 ارب روپے کی بنیاد ظاہر کی ہے۔

مزید : کامرس