ٹوکیو، ہانگ کانگ اور شنگھائی سٹاک ایکسچینج میں مندا

ٹوکیو، ہانگ کانگ اور شنگھائی سٹاک ایکسچینج میں مندا

ٹوکیو( آن لائن ) ٹوکیو، ہانگ کانگ اور شنگھائی سٹاک ایکسچینجز میں بدھ کو مندی کا رجحان رہا۔ ٹوکیو حصص بازار میں وقفہ تک کاروباری سرگرمیوں کے دوران حصص کی قیمتوں میں 0.19 فیصد کمی ہوئی اور اہم ترین نکی 225 انڈیکس 33.76 پوائنٹس کی کمی سے 17331.79 پوائنٹس جبکہ ٹاپکس انڈیکس 0.06 فیصد یا 0.87 پوائنٹس کی معمولی کمی سے 1376.45 پوائنٹس ہو گیا۔ ہانگ کانگ میں اہم ترین ہینگ سینگ انڈیکس 0.86 فیصد یا 202.09 پوائنٹس کی کمی سے 23363.02 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

مزید : کامرس