بڑے آبی ذخائر کی تعمیر کا فوری آغاز کیا جائے ‘ارشد بیگ

بڑے آبی ذخائر کی تعمیر کا فوری آغاز کیا جائے ‘ارشد بیگ

لاہور ( کامرس رپورٹر) صنعتکار راہنما و سینئر وائس چیئرمین فیروز پور انڈسٹریل ایسوسی ایشن نے ارشد بیگ نے کہا ہے کہ بدترین لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئے بڑے آبی ذخائر کی تعمیر کافوری آغاز کیا جائے اور کالا باغ ڈیم کو کی تعمیر کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیکر اس کی تعمیر کاباقاعدہ آغاز کیا جائے ،کالاباغ ڈیم نہ بننے سے سالانہ 5ارب ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے،حکومت آبی ذخیروں تعمیر میں غفلت کامظاہرہ کرتے ہوئے ہر سال 30ملین ایکٹر فٹ پانی سمندر کی نذز کرکے سالانہ 18 ارب ڈالر کا نقصان کر رہی ہے ،بڑے آبی ذخائر نہ بنانا ملک کی بدقسمتی ہے اربوں روپے کا پانی ضائع ہورہا ہے ، اگر حکومت 10 ارب ڈالر کی لاگت سے کالا باغ کی تعمیر کر لے تو اس سے ملکی زراعت کو 3.4 ارب ڈالر جبکہ بجلی کی پیداوار سے1.4 ارب ڈالر سالانہ بچت ہو سکتی ہے اس کی تعمیر صرف دو سالوں میں مکمل ہو سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ارشد بیگ نے کہا کہ سمندر میں جانیوالے قیمتی پانی کو محفوظ کرنے کیلئے کالاباغ ڈیم سمیت تمام بڑے آبی ذخائر تعمیر کرنا ہونگے۔کالاباغ ڈیم کی مخالفت کے لئے ہماراازلی دشمن بھارت اپنا کردار کرتا رہا ہے۔بھارت کے علاوہ جو عالمی طاقتیں اور مالیاتی ادارے کالاباغ اور دیگر آبی ذخائر کی تعمیر کے حق میں نہیں ان سے بھی جان چھڑالینا ضروری ہے پاکستانی دریاؤں کا پانی روک کر اور سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کی دھمکیوں سے بھارتی عزائم کھل کرظاہر ہوگئے ہیں

اس لیے بڑے ڈیموں کی ضرورت جتنی آج محسوس کی جارہی ہے پہلے کبھی نہیں تھی ۔انہوں نے کہاکالاباغ ڈیم کی تعمیر کے لئے باہمی اختلافات ختم کئے جائیں یہی وقت کی اہم ضرورت ہے تا کہ پاکستان تعمیروترقی راہوں میں گامزن ہو اور ملک اندھیروں سے نجات پا سکے ۔انہوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم کی تعمیر کے اوپر جو اعتراضات کئے جا رہے ہیں وہ بے بنیاد ہیں ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ قومی مفاد کو بالاتر رکھتے ہوئے کالاباغ ڈیم کی تعمیر سمیت دیگر آبی منصوبوں پر فی الفور کام شروع کیا جائے اس طرح لوڈ شیڈنگ سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔

مزید : کامرس