’کم غذائیت سے نبرد آزما ہونے کے لئے بہتر طرزِ زندگی سے متعلق بچوں کو تعلیم دی جائیگی ‘ نیسلے

’کم غذائیت سے نبرد آزما ہونے کے لئے بہتر طرزِ زندگی سے متعلق بچوں کو تعلیم دی ...

لاہور( پ ) نیسلے پاکستان نے جن بچوں کو غذائیت سے متعلق تعلیم دی ہے ان کی تعداد دو برسوں میں دوگنی ہو گئی ہے، اور اس سال نیسلے ہیلدی کڈز(NHK) ڈے کی کامیابی کا جشن منایا گیا۔ اس موقع پروفاقی وزیر برائے ہیلتھ سائنسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈنیشن محترمہ سائرہ افضل تارڑ مہمانِ خصوصی تھیں۔NHK پروگرام نیسلے کا عالمی اقدام ہے جس کا مقصد 6 سے 16 سال کے بچوں میں صحت مند طرزِ زندگی کے طریقے متعارف کرانا ہے۔ یہ ایک نصابی پروگرام ہے جس کا برانڈ سے کوئی تعلق نہیں ہے، اور یہ

صحت مند کھانا پینا، غذائیت، صفائی ستھرائی اور جسمانی حرکت کے موضوعات پر محیط ہے۔یہ پروگرام 2010 ء میں اپنے آغاز سے اب تک پاکستان میں 100,000 سے زائد بچوں تک رسائی حاصل کرچکا ہے اور247 اساتذہ کو تربیت فراہم کرچکا ہے۔ نیسلے پاکستان پنجاب، وفاقی دارالحکومت، خیبر پختونخوا اور سندھ میں 10 پارٹنرز کے ساتھ مربوط ہو رہا ہے۔ مہمانِ خصوصی محترمہ سائرہ افضل تارڑ نے نیسلے کے کامیاب NHK پروگرام پر مبارکباد دی اور کہا کہ’’ یہ ایک بہترین مثال ہے کہ کس طرح متعدد اسٹیک ہولڈرز ناقص غذائیت کے مسئلے پر توجہ دے سکتے ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ناقص غذائیت ’’سب سے بڑا چیلنج‘‘ ہے جو پاکستان میں بچوں کو درپیش ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ’’حکومت اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔ نیسلے ہیلدی کڈز پروگرام ایک بہترین مثال ہے کہ کس طرح اشیائے خورد و نوش کی صنعت اس مسئلے کو حل کرنے میں حکومت کی معاونت کرسکتی ہے۔‘‘

نیسلے ہیلدی کڈز پروگرام کی کامیابی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے نیسلے پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر Bruno Olierhoek نے کہا: ’’ NHK پروگرام کو پھلتا پھولتا دیکھ کر مجھے خوشی ہو رہی ہے، کیونکہ ناقص غذائیت فی الوقت ہمارے مُلک کاسب سے توجہ طلب مسئلہ ہے۔ دو سال قبل جب ہم نے NHK ڈے منایا تھا تب ہماری خواہش تھی کہ اپنی رسائی کو دوگنا کریں اور اس پروگرام کو مُلکی سطح تک لے جائیں، اور آج ہم اسی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں۔ غذائیت کے ماہرین کی حیثیت سے ہم کم غذائیت سے نبرد آزما ہونے کے لئے زیادہ سے زیادہ بچوں کو صحت مندطرزِ زندگی اور بہتر غذائیت کی تعلیم فراہمی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔‘‘

مزید : کامرس