پہلی سہ ماہی ، غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 33کروڑ 50لاکھ ڈالر کا منافع باہر بھجوایا

پہلی سہ ماہی ، غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 33کروڑ 50لاکھ ڈالر کا منافع باہر ...

کراچی(این این آئی)پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی لاٹری لگ گئی ، پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری میں تو مسلسل کمی ہوئی ہے لیکن غیر ملکیوں کا منافع بڑھتا ہی جا رہا ہے ، تین ماہ میں جتنی سرمایہ کاری کی اس سے بھی 34 فیصد زیادہ ڈالر منافع کے نام پر باہر بھجوا ئے۔تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں کی طرف سے مجموعی طور پر 33 کروڑ 50 لاکھ ڈالر منافع کے نام پر باہر بھجوائے گئے۔پاکستانی روپے میں یہ رقم 35 ارب 17 کروڑ روپے بنتی ہے ، جبکہ اس دوران پاکستان میں نئی غیر ملکی سرمایہ کاری کا حقیقی حجم 24 کروڑ 93 لاکھ ڈالر رہا۔جولائی سے ستمبر کے دوران صنعتی شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 30 کروڑ 73 لاکھ ڈالرجبکہ اسٹاک مارکیٹ میں 2کروڑ 76لاکھ ڈالر منافع باہر بھجوایا۔تین مہینوں میں سب سے زیادہ پٹرولیم ریفائنری میں 6کروڑ 90لاکھ ڈالر منافع کمایا گیا۔

، مالیاتی بزنس کرنے والوں نے 6کروڑ 17لاکھ ڈالر ، تھرمل پاور 3کروڑ 78لاکھ ڈالر کمائے۔کیمیکل سیکٹر کے غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 3کروڑ ڈالر اور فوڈ والوں نے 1کر96لاکھ ڈالر باہر بھجوائے۔

مزید : کامرس