جائیداد کی نئی ویلیوایشن موخر کی جائے: محسن شیخانی

جائیداد کی نئی ویلیوایشن موخر کی جائے: محسن شیخانی

کراچی ( آن لائن )ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز نے جائیداد کی نئی ویلیو ایشن ایک سال کے لیے موخر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دو ، ویلیوایشن پر عدالت سے رجوع کرنے کا عندیہ دے دیا۔ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے نو منتخب چیئرمین محسن شیخانی نے اپنی ٹیم کے ساتھ تعمیرات شعبے کو درپیش مسائل پر بریفنگ دی۔محسن شیخانی کا کہنا تھا کہ گھروں کی کمی دور کرنے کے لیے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں لیکن ایف بی آر کے اقدامات کی وجہ سے سرمایہ کاری رک گئی ہے۔چیئرمین آباد نے کہا کہ ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔جائیداد کی نئی ویلیوایشن ایک سال کے لیے موخر کی جائے۔

مزید : کامرس