ماورا حسین بھارتی گلوکار ہمیش ریشمیا کے سڈنی میں ہونیوالے شو میں پرفارم کریں گی

ماورا حسین بھارتی گلوکار ہمیش ریشمیا کے سڈنی میں ہونیوالے شو میں پرفارم ...
 ماورا حسین بھارتی گلوکار ہمیش ریشمیا کے سڈنی میں ہونیوالے شو میں پرفارم کریں گی

  

کراچی(آن لائن ) فلم ’’صنم تیری قسم ‘‘ سے بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والی پاکستانی اداکارہ ماورا حسین آج آسٹریلیا میں ہونے والے بھارتی شو میں جلوہ گر ہو رہی ہیں۔ماورا حسین کو بھارتی گلوکار ہمیش ریشمیا کے سڈنی میں ہونیوالے شو کیلئے بک کیا گیا ہے۔ شو میں وہ اپنی بالی ووڈ ڈیبیو فلم صں م تیری قسم کے مشہور گانے ’’کھینچ میری فوٹو‘‘ پر پرفارم کریں گی۔بھارتی میوزک شو میں شرکت کے حوالے سے ماورا حسین خاصی پرجوش دکھائی دیتی ہیں۔

اداکارہ نے اس خوشی کو سوشل میڈیا پر بھی اپنے پرستاروں کے ساتھ شیئر کیا ہے ۔

مزید : کلچر