’کہانی ٹو‘‘کا سنسنی خیز ٹریلر جاری

’کہانی ٹو‘‘کا سنسنی خیز ٹریلر جاری

لاس اینجلس’( آن لائن )بالی ووڈ کی تھرل سے بھرپور بلاک بسٹر فلم 'کہانی کے سیکوئل ’کہانی ٹو‘کا سنسنی خیز منا ظر سے بھرپور ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔سْجے جوش کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں معروف اداکارہ ودیا بالن اور ارجن رام پال مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، جس کی کہانی ایک ایسی عورت کے گرد گھومتی ہوئی نظر آتی ہے جو قتل اور اغوا کے جرم میں پولیس کو مطلوب ہے۔اس فلم میں ودیا اور ارجن کے علاوہ ٹوٹارائے چودھری،جگل ہنسراج اور کھراج مکرجی بھی مرکزی کردار میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے

ودیا بالن کی فلم کہانی2012'ء4 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم تھی، جس نے دنیا بھر میں کروڑوں کا بزنس کیا اور اس فلم کے لئے ودیا بالن کو نیشنل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔واضح رہے یہ فلم رواں سال 2دسمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

مزید : کلچر