نئے ویڈیو گیم’’ڈِس اونرڈ2 ‘‘ کا ٹریلر جاری

نئے ویڈیو گیم’’ڈِس اونرڈ2 ‘‘ کا ٹریلر جاری

لاس اینجلس( آن لائن ) ایکشن کے دیوانوں کیلئے خوشخبری ہے کہ سنسنی سے بھرپور نئی ویڈیو گیم ’’ ڈِس اونرڈ2 ‘‘کاٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔فرنچ انٹریکٹو کمپنی کے اشتراک سے تیار ہونیوالی مار دھاڑ اور ماہر نشانے باز پر مبنی اس ویڈیوگیم میں بہادرخاتون فائٹر اپنے روایتی انداز میں دشمنوں کاخاتمہ کرتی نظر آرہی ہے۔اس سنسنی خیزگیم میں کئی نئے مِشن اور ٹاسک متعارف کروائے گئے ہیں جو گیم کھیلنے والے کو ہائی لیول تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہونگے۔ہتھیاروں سے لیس طاقتورجنگجو اور اہداف کو نشانہ بناتے کردار سے بھرپور یہ ویڈیو گیم رواں سال11نومبر کو لانچ کر دی جائیگی جو پلے اسٹیشن فور، ایکس باکس ون اور مائیکرو سوفٹ وِنڈوزکیلئے موزوں ہے۔

مزید : کلچر