بھارت نے ہمیشہ پاکستانی فنکاروں کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا ہے‘ماڈل ایمان علی

بھارت نے ہمیشہ پاکستانی فنکاروں کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا ہے‘ماڈل ...
 بھارت نے ہمیشہ پاکستانی فنکاروں کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا ہے‘ماڈل ایمان علی

  

لاہور(آن لائن ) پاکستان کی نامور اداکارہ و ماڈل ایمان علی نے کہا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ پاکستانی فنکاروں کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا ہے ۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ کا کہنا تھاکہ شوبز انڈسٹری کی صورت اختیار کر چکی ہے اور اسے اسی طرز پر چلانے کی ضرورت ہے ‘ پاکستانی فنکاروں کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے یہ ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مواقع نہ ملنے کی وجہ سے نہ صرف نئے چہرے بلکہ پرانے فنکار بھی بھارت کا رخ کرتے ہیں جہاں ان کو کام کے ساتھ اچھا معاوضہ بھی ادا کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شوبز سے وابستہ ادارے نہیں اس لئے نئے آنے والوں کو سینئر ز کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہیے ۔

مزید : کلچر