شہریوں پر ڈینگی وائرس کے حملے جاری، مزید29 مریض سامنے آگئے

شہریوں پر ڈینگی وائرس کے حملے جاری، مزید29 مریض سامنے آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (جنر ل ر پو رٹر ) شہریوں پر ڈینگی وائرس کے حملے جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی بخار کے مزید 29 مریض سامنے آگئے۔موسم تبدیل ہونے کے باوجود شہر میں ڈینگی بخار کی شدت کم نہیں ہوسکی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف علاقوں سے ڈینگی بخار کے29نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرہ مریضوں کی اکثریت کا تعلق ڈی ایچ اے سے ہے۔ رواں سیزن کے دوران ڈینگی بخار کے کیسز کی مجموعی تعداد 1330 ہوگئی ہے۔