دہشتگرداسلام ،پاکستان اورانسانیت کے دشمن ہیں،علامہ راغب نعیمی

دہشتگرداسلام ،پاکستان اورانسانیت کے دشمن ہیں،علامہ راغب نعیمی

لاہور(خبر نگار خصوصی) معروف دینی اسکالر وناظم اعلیٰ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ دہشتگرداسلام ،پاکستان اورانسانیت کے دشمن ہیں۔سرحدپاربیٹھے دشمن عناصرپاکستان میں بدامنی اورعدم استحکام پیدا کرنے چاہتے ہیں۔سانحہ کوئٹہ پر ہرآنکھ اشکبار ہے، مشکل گھڑی میں بلوچستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اورہماری تمام ترہمدردیاں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں ۔ سانحہ کوئٹہ کے بعد سیاسی اختلافات کوبھلا کر دنیا کو قومی وحدت کاپیغام دیاجائے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزکوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سنٹرپرحملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ اسلام اورپاکستان کیلئے جانوں کانذرانہ پیش کرنے والے قوم کے محسن اورہیرو ہیں ۔دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔شہداء کی قربانیاں جلد رنگ لائیں گی اوروطن عزیز امن وسلامتی کاگہوارہ بنے گا۔اسلام میں انتہاء پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔دین حنیف میں ایک انسان کے ناحق قتل کو پوری انسانیت کاقتل قراردیاگیاہے۔پوری پاکستانی قوم اورمدراس اہل سنت کے ناظمین ،مدرسین اورطلباء ریاستی اداروں اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔اسلام کے تحفظ ا ورپاکستان کے ا ستحکام کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4