دہشت گرد قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے، مشترکہ بیان

دہشت گرد قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے، مشترکہ بیان

لاہور(جنرل رپورٹر) چیئرمین کاہنہ ،معروف تاجر حاجی بشارت علی رحمانی ،وائس چئیرمین ارشد رضا ایڈوکیٹ نے اپنے بیان میں کوئٹہ میں دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا دہشتگرد حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

،اسے ملک میں امن کیخلاف بڑی سازش قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ دہشت گرد قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے،سانحہ کوئٹہ میں جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بلوچستان حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکیا۔انہوں نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں بلوچستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اورہماری تمام ترہمدردیاں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ سانحہ نے ہر آنکھ کو اشکبار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔انہوں نے کہا کہ بہادر سپوتوں کی قربانیاں جلد رنگ لائیں گی۔ قربانیاں دینے والے قوم کے ہیرو ہیں۔ بے گناہ لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے امن کے ہی نہیں بلکہ انسانیت کے بھی دشمن ہیں۔دہشت گرد قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے دہشت گردوں کو اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا۔ اتحاد اور اتفاق وہ قوت ہے جس سے دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ ہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4