لیسکو تھرڈ سرکل: بلوں کی تقسیم میں کو تاہی پر بل ڈسٹری بیوٹرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لیسکو تھرڈ سرکل: بلوں کی تقسیم میں کو تاہی پر بل ڈسٹری بیوٹرز کیخلاف ...

لاہور(خبرنگار) چیف ایگزیکٹو لیسکو، ای ایس تھرڈ سرکل اور ایکسیئن شالیمار کے حکم پر آر او شالامار شاہد فاروق نے صارفین کو بجلی کے بلوں کی تقسیم میں کوتاہی اور نااہلی کے مرتکب بل ڈسٹری بیوٹرز کے خلاف کارروائی کافیصلہ کیا ہے جس سے بجلی کے بلوں کی تقسیم کو یقینی بنانے اور بلوں کی بروقت ادائیگی میں مدد اور ریکوری بہتر جبکہ صارفین کی مشکلات میں کمی واقع ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایس ای تھرڈ سرکل مجاہد سعید رانا اور ایکسیئن شالیمار الطاف قادر کی ہدایت پر شالیمار ڈویژن کے بل ڈسٹری بیوٹرز سے ایک اہم میٹنگ اور اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ۔ اس موقع پر آر او شالیمار شاہد فاروق نے کہا کہ صارفین کو ان کے گھروں میں بل نہ پہنچانے پر بلوں کے جرمانے صارفین سے نہیں بلکہ بل ڈسٹری بیوٹرز کی تنخواہوں سے جرمانے کی شکل میں وصول کیے جائیں گے۔ اس سے بلوں کی تقسیم کے عمل میں یقینی بنانے میں مدد ملے گی اور ریکوری بہبتر ہو گی۔ انہوں نے بل ڈسٹری بیوٹرز کوتنبیہہ کی کہ وہ اپنی کارکردگی ایک ہفتہ کے اندر اندر بہتر بنائیں وگرنہ یکم اکتوبر سے محکمانہ کارروائی ہو گی۔

اور بالخصوص انڈسٹریز بل صارفین کی ڈیلوری پر صارفین سے وصول کی رسید لینے کا بھی حکم دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرائض میں غفلت برتنے والے بل ڈسٹری بیوٹرز کو فارغ کر دیا جائے گا لٰہذا وہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں تاکہ برقت بلوں کی ترسیل سے ریکوری کا عمل بھی بہتر ہو گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4