حکومت کے تین سالوں میں ریکارڈ منصوبے مکمل ہوئے،میاں عرفان

حکومت کے تین سالوں میں ریکارڈ منصوبے مکمل ہوئے،میاں عرفان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہجود حکومت کے پہلے تین سالوں میں تعمیر و ترقی کے ریکارڈ منصوبے مکمل ہوئے ہیں‘ معاشی اشاریے بھی کامیابی کی جانب گامزن ہیں۔

‘ انہی باتوں کا مقابلہ عمران خان نہیں کرسکتا اور وہ چور راستے ڈھونڈنے میں لگا ہوا ہے، عمران خان جھوٹے ثابت ہوچکے ہیں ، ان کا موقف وزنی نہیں ،عمران خان کا یہ بیان کافی نہیں ہے کہ میں اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں‘ عمران خان پبلک فورم میں ہمارے تمام سوالوں کا جواب دیں اور جس جس بے قاعدگی میں ملوث تھے ان کا اعتراف کریں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جھوٹ اور الزام برائے الزام کی سیاست کر رہے ہیں ‘ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے اپنی 33سالہ زندگی میں ٹیکس چوری ‘آف شور کمپنیاں بنانے ‘بے روزگار ہونے کے باوجود عیش و عشرت کی زندگی گذارنے‘ اسلام آباد میں 300کنال کے محل میں رہنے سمیت ہر بات کا حساب لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 29اپریل کو وزارت خزانہ نے تمام متعلقہ اداروں کو چٹھی لکھی اور ہدایت دی کہ پانامہ لیکس معاملے کے حوالے سے تحقیقات کریں ۔