عوامی تحریک کے انٹرا پارٹی الیکشن میں کاغذات جمع کرانے کا سلسلہ جاری

عوامی تحریک کے انٹرا پارٹی الیکشن میں کاغذات جمع کرانے کا سلسلہ جاری

لاہور(خبر نگار خصوصی)پاکستان عوامی تحریک کے انٹرا پارٹی الیکشن کے سلسلے میں کاغذات جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ مرکزی صدر کے لیے ڈاکٹر رحیق عباسی نے کاغذات پارٹی الیکشن کمیشن کو جمع کروائے۔۔ ان کے تائید کنندہ جی ایم ملک اور تصدیق کنندہ عدنان تھے۔

مزید برآں صدر پنجاب کیلئے بشارت جسپال نے کاغذات حاصل کیے۔ پارٹی الیکشن کمشنر صاحبزادہ فیض الرحمن درانی نے کاغذات وصول کیے۔صاحبزادہ فیض الرحمن درانی نے کہا کہ جمہوری عمل کے استحکام اور بقا کیلئے سیاسی جماعتوں کو اپنے اندر بھی جمہوریت لانی چاہیے اور کارکنوں کی رائے جاننے اور انہیں عزت دینے کے حوالے سے انٹر پارٹی الیکشن ایک مفید سرگرمی اور قانونی ،جمہوری تقاضا ہے۔انہوں نے بتایا کہ 30 اکتوبر کو مرکزی، صوبائی عہدیداروں کا انتخاب ایک ہی روز عمل میں آئے گا۔عوامی تحریک کے رہنماؤں ساجد بھٹی، نوراللہ صدیقی، میاں عبدالقادر نے بھی چیف الیکشن کمشنر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔چیف الیکشن کمشنر کی معاونت رانا محمد فیاض، سیکرٹری الیکشن کمیشن غلام مرتضیٰ علوی نے کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4