پنجاب میں3600میگاواٹ کے منصوبوں سے توانائی بحران ختم ہو گا،شاہد نذیر

پنجاب میں3600میگاواٹ کے منصوبوں سے توانائی بحران ختم ہو گا،شاہد نذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) تاجر رہنما و مسلم لیگ( ن) ٹریڈرز ونگ لاہور کے جنرل سیکرٹری شاہد نذیر نے کہا ہے کہ پنجاب میں 3600میگا واٹ بجلی منصوبوں کی تکمیل سے توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا ۔انہوں نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ذاتی دلچسپی کے باعث توانائی منصوبوں میں شفافیت کے باعث 110ارب کی بچت ہوگی شفافیت کی بدولت بلوکی پاور پلانٹ سے38.5 ارب کی بچت کی گئی ہے۔

اربوں روپے کی یہ بچت پنجاب میں دیگر منصوبوں پر خرچ کرنے سے پنجاب ترقی و خوشحالی کی راہوں پر گامزن ہوگاان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن ) کے تاجروں کے وفو د سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔شاہد نذیر نے کہا کہ حکومت نے اقتدار سنبھالا تو ملک اندھیروں میں تھا اب روشنیوں کی طرف گامزن ہے اور پنجاب میں توانائی منصوبوں کو گیس پر منتقل کرنے سے عوام اور صنعت کو سستی بجلی مہیا ہوگی ۔۔انہوں نے کہا کہ دھرنا سیاست پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ اور معاشی بدحالی کی طرف دھکیلنے کی سازش ہے ۔اپوزیشن کو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی عزیز نہیں بلکہ وہ اقتدار کی جنگ میں ہر جائز ناجائز حربہ استعمال کررہے ہیں اسلام آباد بند کرنے کی دھمکیوں سے غیر ملکی سرمایہ کاری متاثر ہوگی