حکومت کوئٹہ میں دہشتگردی کی روک تھام کیلئے اقدامات کرے،خورشید احمد

حکومت کوئٹہ میں دہشتگردی کی روک تھام کیلئے اقدامات کرے،خورشید احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان کا محنت کش طبقہ کوئٹہ میں آرمی اور پولیس کے اہل کاروں کی دہشت گردی کے نتیجے میں شہادت کو خراج تحسین پیش کرتا ہے اور اْن کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتا ہے اس موقعہ پر محنت کش طبقہ وزیراعظم سے پْرزور مطالبہ کرتا ہے کہ وہ بلوچستان اور کوئٹہ میں آئے دن پولیس اور سرکاری ملازمین پر دہشت گردی روکنے کے لئے موثر اقدامات کریں ۔سیاسی جماعتیں ملک دشمنوں کے خلاف متحد ہو جائیں۔


سے پْرزور اپیل کرتا ہے کہ وہ پاکستان کے دشمن عناصر کے مذموم عزائم متحد ہوکر ناکام بنائیں اور ملک میں نوجوانوں کو غربت، جہالت اور بے روزگاری سے پاک کرنے کے لئے انہیں نام نہاد مذہبی عناصر کے ناجائز اثر سے آزاد کرائیں ان خیالات کا اظہار آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے ایک ہنگامی اجلاس بختیار لیبرہال لاہور میں کیاگیا اجلاس سے بزرگ مزدورراہنماء خورشیداحمد،اکبر علی خا ن ، خوشی محمدکھوکھر، چوہدری محمد انور،نیاز خان، اْسامہ طارق ودیگر محنت کشوں کے نمائندگان نے خطاب کیا اور کوئٹہ کے شہیدوں کے لئے دعائے مغفرت کی گئی اس موقعہ پر آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے زیراہتمام کوئٹہ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور انسانیت دشمن عناصر دہشت گردوں کی مذمت کرتے ہوئے زبردست احتجاج کیاگیا۔