پی ٹی آئی ریاستی نظام بند کرنا چاہتی ہے،پیر اعجاز ہاشمی

پی ٹی آئی ریاستی نظام بند کرنا چاہتی ہے،پیر اعجاز ہاشمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگا رخصوصی) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ تحریک انصاف ایک بار پھر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دھرنا دے کر ریاستی نظام کو بند کرنا چاہتی ہے۔


، ایسے رویے مایوسی کا اظہاراور غیر سیاسی اقدامات ہیں۔ پانامہ لیکس پر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کیا جانا چاہیے، نہ کہ عام لوگوں کی زندگیوں میں زہر گھولا جائے۔ مختلف وفود سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ احتجاج ہر سیاسی جماعت کا حق ہے،مگر مہذب معاشروں میں سیاسی احتجاج کا وقت اور تاریخ ایسی رکھی جاتی ہیں کہ لوگوں کو تکلیف نہ یا کم سے کم ہو۔مگر ہمارے ہاں اس کے لئے معیار کچھ اور ہیں