ڈرگ کورٹ میں سات ملزموں کو مختلف سزائیں اور جرمانے

ڈرگ کورٹ میں سات ملزموں کو مختلف سزائیں اور جرمانے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)چیئرمین ڈرگ کورٹ نے مختلف مقدمات کا فیصلہ کرتے ہوئے 7مجرموں عثمان غنی فقیر علی، محمد ندیم اصغری , فیاض محمد ، محمد رفیق ، محمد منیر اور امداد حسین کو فی کس ایک ، ایک سال قید اور 25 سے 30ہزار روپے جرمانہ کیا اور مجموعی طورپر 1لاکھ 75ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ۔ جن مجرموں کو سزا اور جرمانہ کیا گیا ان کا تعلق ضلع اوکاڑہ ، دیپالپور، شیخوپورہ اور پتوکی سے تھا ،یہ م ملزمان غیر قانونی طورپر بغیر کسی اجازت نامہ اور تعلیم کے کلینک چلا رہے تھے جوکہ معصوم انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے ۔

ملزمان سے ایسی ادویات بھی برآمد ہوئی تھیں جو کہ سرکاری ہسپتالوں سے چوری شدہ تھیں جو اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ ملزمان کا کسی نہ کسی صورت سرکاری ہسپتال کے ملازمین سے ملی بھگت کا نتیجہ ہے جو اس گھنونے جرم میں ملوث ہیں اور حکومت صوبے کے غریب اور ضرورت مند مریضوں کے علاج معالجے کیلئے کثیر رقم اس مقصد کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز کی صورت میں دیتی ہے کہ ایسے نادار اور غریب مریضوں کو مفت طبی سہولیات دی جاسکیں لیکن ایسے عناصر چند پیسوں کی خاطر نا صرف اپنی آخرت خراب کررہے ہیں ۔علاوہ ازیں عدالت نے ای ڈی او ہیلتھ کے دفتر میں ملازم حافظ یاسر کو بطور گواہ پیش نہ ہونے پر بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس حکام کو حکم دیاہے کہ گواہ کو گرفتار کرکے آئندہ 9نومبر کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔